اینکر ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد

اینکر ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد

لاہور کی ضلع کچہری نے اینکر ریحان طارق کے خلاف درج توہینِ مذہب کے مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جس میں ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی۔

عدالت میں ملزم کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں شامل دفعات قابلِ ضمانت ہیں اور مبینہ سوال سے توہینِ مذہب ثابت نہیں ہوتی، اس لیے ملزم کو ضمانت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :یو ٹیوبر ریحان طارق کے حوالے سے عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد اینکر ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ مقدمہ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا اور اس کی مزید قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

editor

Related Articles