نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن جاری کر دیا۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.6 ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں کارڈ دیکھیں کے نام سے نیا فیچر شامل کیا گیا ہے، اس فیچر کے ذریعے شہری درخواست جمع کروانے سے پہلے اپنا متوقع شناختی کارڈ دیکھ سکیں گے۔
نادرا نے بتایا کہ اب شہری شناختی کارڈ کی درخواست فائنل کرنے سے قبل کارڈ پر درج تمام معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں، جبکہ کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ معلومات میں فوری تصحیح بھی کی جا سکتی ہے۔