بجلی صارفین ہوشیار،آج 10 گھنٹے تک بجلی بند رہے گی ، مکمل شیڈول جاری

بجلی صارفین ہوشیار،آج  10 گھنٹے تک بجلی بند رہے گی ، مکمل شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سالانہ ضروری سسٹم مینٹیننس ترقیاتی منصوبوں اور جدید اے ایم آئی (AMI) اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے باعث آج 17 جولائی 2026 کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش صرف ان فیڈرز پر ہوگی جہاں مرمتی اور ترقیاتی کام جاری ہیں۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق اپنے معمولات ترتیب دیں، جبکہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی بھی فوری بحال کر دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق 132 کے وی اے ڈبلیو ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنجانی۔ برہان ٹرانسمیشن لائنز پر بھی مرمتی کام کے باعث صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

مزید برآں 132 کے وی چکوال۔بھگوال۔تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی۔پلندری اور 132 کے وی نیو واہ۔ بہتر موڑ ٹرانسمیشن لائنوں اور ان سے منسلک متعدد علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جو آج کے شیڈول کی طویل ترین بندش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ؟ آج اہم فیصلہ، حکومت کیا کرنے جا رہی؟

اسلام آباد سرکل میں کری، رہارہ، ایچ ایم پاک زونگ اور آئی ٹی پارک فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

راولپنڈی کینٹ سرکل کے غزن خان فیڈر سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں میں صبح 5 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

جہلم سرکل کے متو فیڈر سے وابستہ علاقوں میں بھی صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رکھی جائے گی۔

اسی طرح جی ایس او سرکل میں نیلہ، سال، بلکسر، کوٹ چودھریاں، پہلی، ڈلہا اور کرسال سمیت مختلف علاقوں میں صبح 6:30 بجے سے 10:30 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی عارضی بندش پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بجلی کے نظام کو مزید مستحکم، محفوظ اور جدید بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اگر مرمتی اور ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گئے تو متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی شیڈول سے پہلے بحال کر دی جائے گی۔

آئیسکو نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی بندش کے دوران برقی آلات احتیاط سے استعمال کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے آئیسکو کے متعلقہ دفاتر یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں

editor

Related Articles