بجلی کا بل کب آئے گا؟ حکومت نے صارفین کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا

بجلی کا بل کب آئے گا؟ حکومت نے صارفین کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے اے ایم آئی (AMI) اسمارٹ بجلی میٹرز استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین کے لیے بلنگ سسٹم میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ بجلی تقسیم کار ادارے نے اسمارٹ میٹرز کے حامل صارفین کے بلنگ بیچ نمبرز ازسرِ نو ترتیب دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بلنگ کے نظام کو مزید جدید شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس تبدیلی کے بعد صارفین کے بجلی بل جاری ہونے کی تاریخ تبدیل ہو سکتی ہے تاہم بجلی کے نرخ یونٹس میٹر ریڈنگ یا بلنگ کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ صارفین کو صرف اپنے نئے بلنگ شیڈول سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہوگی۔

نئی ترتیب کے مطابق پرانے بلنگ بیچ نمبر 17 سے 23 کو بیچ نمبر 1 سے 15 جبکہ بیچ نمبر 31 کو بیچ نمبر 24 سے 28 میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں بعض صارفین کو بل مہینے کے آخر کی بجائے شروع یا وسط میں موصول ہو سکتا ہے۔

ادارے کو کیا فائدہ ہوگا؟

توانائی کے شعبے کے ماہرین کے مطابق بلنگ بیچز کی نئی تقسیم سے ادارے کو کئی انتظامی فوائد حاصل ہوں گے۔ اس سے پورے مہینے میں بلنگ کا بوجھ متوازن ہو جائے گا لاکھوں بل ایک ہی وقت میں جاری کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اسمارٹ میٹرز سے موصول ہونے والا ڈیٹا زیادہ مؤثر انداز میں پروسیس ہوگا

بروقت بلنگ اور ریکوری بہتر ہوگی جبکہ سسٹم پر دباؤ اور تکنیکی خرابیوں کے امکانات بھی کم ہوں گے۔ اس کے علاوہ شکایات میں کمی اور ادارے کے مالیاتی نظام (کیش فلو) میں بھی بہتری متوقع ہے۔

صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

 اس تبدیلی سے صارفین کو بھی متعدد فوائد حاصل ہوں گے بجلی کے بل مقررہ وقت پر موصول ہوں گے اندازے کے بجائے اسمارٹ میٹر کی اصل ریڈنگ پر بل جاری ہوگا غلط بلنگ یا اوور بلنگ کے امکانات کم ہوں گے اور آن لائن بل بھی زیادہ بروقت دستیاب ہوگا۔

کیا صارفین کو کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

ابتدائی مرحلے میں کچھ صارفین کو بلنگ کی نئی تاریخ کی وجہ سے معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بعض صارفین کا پہلا بل معمول سے کم یا زیادہ دنوں پر مشتمل ہو سکتا ہے جس کے باعث رقم میں وقتی فرق نظر آ سکتا ہے تاہم بعد میں بلنگ کا نظام معمول کے مطابق ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ صارفین کو اپنی ادائیگیوں اور بجٹ کی منصوبہ بندی نئی تاریخ کے مطابق ترتیب دینا ہوگی۔

کیا اس تبدیلی سے بجلی مہنگی ہوگی؟

ادارے نے واضح کیا ہے کہ بلنگ بیچ تبدیل ہونے کا بجلی کی قیمت یا ٹیرف سے کوئی تعلق نہیں۔ اس تبدیلی کے باعث فی یونٹ نرخ یا بجلی کے بل میں کوئی اضافی چارج شامل نہیں کیا جا رہا، بلکہ اس کا مقصد صرف بلنگ کے نظام کو جدید، شفاف اور زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

ادارے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بجلی کے بل پر درج نیا بلنگ بیچ نمبر ضرور چیک کریں اور آئندہ بل کی نئی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کے لیٹ سرچارج یا دیگر مشکلات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles