ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر آگئی جہاں ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق  سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

اس سلسلے میں نیپرا نے درخواست پر 29 جولائی کو عوامی سماعت مقرر کر دی ہے، جس کے بعد دستیاب اعداد و شمار اور متعلقہ فریقین کے مؤقف کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جون کے دوران بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت میں اضافے کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نرخ بڑھانا ضروری ہے۔

نیپرا سماعت کے دوران درخواست کا تفصیلی جائزہ لے گی اور اگر اضافہ منظور کیا گیا تو اس کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر یکساں طور پر ہوگا، جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس ایڈجسٹمنٹ کے دائرہ کار میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کے مطابق ہر ماہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے بجلی کے بلوں میں ردوبدل ہوتا ہے۔

نیپرا کی جانب سے 29 جولائی کو ہونے والی سماعت کے بعد درخواست کی منظوری یا رد سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

editor

Related Articles