سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی گاڑی پر غنڈوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو کارکن زخمی

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی گاڑی پر غنڈوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو کارکن زخمی

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) آزاد کشمیر کے رہنما سردار تنویر الیاس کے قافلے پر ضلع پونچھ کے علاقے بندی، ٹائیں ڈھلکوٹ میں غنڈوں کی جانب سے حملے ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو سیاسی کارکن زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ کی دوپہر تقریباً دو بجے سردار تنویر الیاس کا سیاسی قافلہ حلقہ ایل اے-22 (پچھیوٹ) میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود تھا کہ اسے مخالف سیاسی کارکنوں نے روک لیا۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں استحکام پاکستان پارٹی کے دو کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت اور حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومت کالعدم انتشاری کمیٹی کے خلاف کارروائی کرے، جبار چودھری

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سرکاری سطح پر واقعے کی مکمل تفصیلات اور ممکنہ قانونی کارروائی سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Related Articles