تحریک انصاف کے کارکن ماجد ستی قتل کیس میں سزا پانے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما فرخ تاجی کھوکھر نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرتے ہوئے اپیل دائر کر دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی جمع کرا دی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اپیل اور ضمانت کی دونوں درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے ایک ہفتے کے اندر مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرخ تاجی کھوکھر کو غلط طور پر سزا سنائی گئی، جبکہ وقوعہ کے وقت وہ جائے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھے، اس لیے سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔