چاغی پر مسلح گروہ کے قبضے کے سوشل میڈیا دعوے جھوٹے اور بے بنیاد نکلے

چاغی پر مسلح گروہ کے قبضے کے سوشل میڈیا دعوے جھوٹے اور بے بنیاد نکلے

سوشل میڈیا پر بلوچ آزادی پسند جنگجوؤں نے ضلع چاغی کے پورے شہر کا کنٹرول ، پولیس اور لیویز کے ہیڈکوارٹرز سمیت سرکاری عمارتوں پر قبضے سے متعلق چلنے والی معلومات گمراہ کن اور جعلی ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق مسلح گروہ کے ترجمان سے منسوب بیان، جس میں چاغی شہر پر مکمل کنٹرول، پولیس اور لیویز کے مراکز پر قبضے، مختلف سرکاری عمارتوں کے کنٹرول اور سکیورٹی فورسز سے اسلحہ قبضے میں لینے کے دعوے کیے گئے تھے، حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

فیکٹ چیک کے مطابق دستیاب شواہد اور تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر یہ دعوے درست ثابت نہیں ہوئے، لہٰذا انہیں جعلی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن معرکہ، بلوچستان میں ’آپریشن شعبان‘ جاری، اب تک 121 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے غیر مصدقہ دعوؤں پر یقین کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی حساس معاملے میں صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔

Related Articles