پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا بڑا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا بڑا اعلان

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی منڈیوں میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 110 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث تیل درآمد کرنے والے ممالک پر اضافی مالی دباؤ پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ بنیادوں پر تعین کرے گی اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیر اعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں پر قائم ہے۔ ان کے بقول حکومت نے ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر سے کم کرکے تقریباً 300 روپے فی لیٹر تک لائی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے پر عوام کو 70 سے 80 روپے فی لیٹر تک ریلیف بھی فراہم کیا گیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے 130 ارب روپے کے وسائل استعمال کیے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles