پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیر اعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیر اعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہر ممکنہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم ہے، تاہم خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث معاشی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے، اس لیے بروقت اقدامات کے لیے مکمل تیاری ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کی کم ہوتی قیمتیں پھر سے اڑان بھرنے لگیں 

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی بچت کی قومی مہم میں عوامی کردار قابل تحسین ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بروقت اور مؤثر حکومتی حکمت عملی کے باعث ایندھن کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر انداز میں منظم کیا گیا حکومت نے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا،انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات اور سبسڈی کے ذریعے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles