دنیا کی منفرد ترین مکڑی، جس کا جسم سونےکی طرح چمکتا ہے

دنیا کی منفرد ترین مکڑی، جس کا جسم سونےکی طرح چمکتا ہے

قدرت نے دنیا میں بے شمار ایسی مخلوقات پیدا کی ہیں جو اپنی منفرد ساخت اور دلکش انداز کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ انہی میں ایک منفرد مخلوق ’’مرر اسپائیڈر‘‘ بھی ہے، جسے دنیا کی عجیب ترین مکڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس مکڑی کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا پیٹ ہے، جس پر قدرتی طور پر چاندی جیسے چمکدار اور عکس منعکس کرنے والے دھبے موجود ہوتے ہیں۔ روشنی پڑنے پر یہ دھبے آئینے کی طرح چمکتے ہیں، جس سے یہ مکڑی کسی قیمتی زیور سے سجی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارجنٹائن میں ورلڈ کپ کا جنون،شائقین کی انوکھی رسومات سامنے آگئیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چمکدار نشانات کسی بیرونی تہہ یا آرائش کا حصہ نہیں بلکہ اس کے جسم کی قدرتی ساخت ہیں، جو اسے دیگر مکڑیوں سے بالکل منفرد بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مرر اسپائیڈر کی یہی انوکھی جسمانی بناوٹ اسے دنیا کی دلکش اور حیران کن مکڑیوں میں نمایاں مقام دلاتی ہے، جبکہ اس کی چمکتی ہوئی ساخت دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں ہی اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہے۔

editor

Related Articles