نعمان اعجاز نے مداحوں کو جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا

نعمان اعجاز نے مداحوں کو جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے لوگوں سے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر جعلی فیس بک پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کریں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’یہ جعلی اکاؤنٹ ہے، لوگوں سے پیسے مانگ رہا ہے، براہِ کرم اسے رپورٹ کریں اور بلاک کر دیں۔‘‘انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں اور سوشل میڈیا پر ایسے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے خود کو محفوظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹام ہالینڈ کے پیغام کا ارلنگ ہالینڈ نے دیر سے مگر دلچسپ جواب دے دیا

واضح رہے کہ مذکورہ جعلی فیس بک اکاؤنٹ میں نعمان اعجاز کی تصویر اور ذاتی معلومات استعمال کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو دھوکا دیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر، ثنا جاوید، بلال عباس سمیت متعدد معروف پاکستانی فنکار اپنے نام اور تصاویر استعمال کرکے بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق مداحوں کو خبردار کر چکے ہیں، جن کے ذریعے صارفین سے رقم طلب کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

editor

Related Articles