ٹام ہالینڈ کے پیغام کا ارلنگ ہالینڈ نے دیر سے مگر دلچسپ جواب دے دیا

ٹام ہالینڈ کے پیغام کا ارلنگ ہالینڈ نے دیر سے مگر دلچسپ جواب دے دیا

اسپائیڈر مین کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ٹام ہالینڈ اور مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری دلچسپ گفتگو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

چند ماہ قبل ٹام ہالینڈ نے امریکی پروگرام ’’دی ٹونائٹ شو‘‘ میں میزبان جمی فیلن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے ارلنگ ہالینڈ کو انسٹاگرام پر ڈنر کی دعوت دی تھی، لیکن انہیں اس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ٹام ہالینڈ نے اس واقعے کو اپنے لیے’’عاجزی کا سبق‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انہیں احساس ہوا کہ شہرت کے باوجود ہر پیغام کا جواب ملنا ضروری نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپائیڈر مین کا فٹبالر کو دوستی کا پیغام، جواب کیا تھا ؟

اب ارلنگ ہالینڈ نے بالآخر اس دعوت کا جواب دیتے ہوئے ’’دی ٹونائٹ شو‘‘ کے ایک کلپ پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا،’’ڈنر کی دعوت قبول ہے، تھوڑی دیر ضرور ہو گئی، اب بس جگہ بتا دو‘‘ ساتھ ہی انہوں نے ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیا، جس سے اندازہ ہوا کہ وہ جواب میں تاخیر کو مزاحیہ انداز میں تسلیم کر رہے ہیں۔

دونوں مشہور شخصیات کے درمیان یہ دوستانہ تبادلہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں نے اسے دلچسپ اور خوشگوار لمحہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :بین المذاہب شادی پر تنقید، عامر خان نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹام ہالینڈ اور ارلنگ ہالینڈ کی ملاقات اور ڈنر واقعی ہوگا یا نہیں، تاہم فٹبال اسٹار کی جانب سے عوامی طور پر دعوت قبول کیے جانے کے بعد مداح اب اس ممکنہ ملاقات کے منتظر ہیں۔

editor

Related Articles