نورین نیازی کا بیان عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، عظمیٰ بخاری

نورین نیازی کا بیان عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کی بہن نورین نیازی کے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نورین نیازی کا متنازع بیان اپنے بھائی عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے بھارت کو معرکۂ حق میں عبرتناک شکست دی، جبکہ نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بہنیں دنیا کی عقلِ کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہن نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب زیر تعمیر نالے میں گر گئیں

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے، اور ہر پاکستانی کو عظیم اور بہادر افواج پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی فیملی کی طرف سے پاکستان کے لیے کبھی کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔

Related Articles