کم آمدنی والوں کیلئے بڑی خبر حکومت سے بلاسود 5 سے 10 لاکھ قرضہ حاصل کریں

کم آمدنی والوں کیلئے بڑی خبر حکومت سے بلاسود 5 سے 10 لاکھ قرضہ حاصل کریں

پنجاب حکومت نے گھر کی مرمت، مضبوطی، توسیع اور نئے گھر کی تعمیر کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم سہولت متعارف کروا دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دو مختلف منصوبوں کے تحت شہریوں کو آسان شرائط پر بلاسود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔

5 لاکھ روپے تک قرض

اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام کے تحت موجودہ گھر کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کے لیے اہل افراد کو زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا۔

نئے گھر کے لیے 10 لاکھ قرض

اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت نئے گھر کی تعمیر کے لیے اہل درخواست گزاروں کو 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا،حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کو اپنا گھر بنانے میں مدد ملے گی۔

طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 متعارف

آن لائن درخواست کی سہولت

حکومت نے درخواست کا عمل آسان رکھا ہے، شہری سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکتے ہیں،اس کے علاوہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA)، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

عوام کو مالی ریلیف

حکومت کے مطابق بلاسود قرض کی سہولت سے شہری بغیر اضافی سود کے گھر کی تعمیر یا مرمت مکمل کر سکیں گے، جس سے ان کے مالی مسائل میں کمی آئے گی۔

ضروری دستاویزات مکمل کریں

حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست دینے سے پہلے تمام ضروری دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ جانچ پڑتال اور منظوری کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔

ہیلپ لائن جاری

اسکیم سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لیے حکومت نے 0800-09100 ہیلپ لائن جاری کی ہے، جہاں شہری اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں ،ایسے افراد جو اپنے گھر کی تعمیرومرمت کرانا چاہتے ہیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles