نورین نیازی کے بیان سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ،معافی مانگیں،عون چوہدری

نورین نیازی کے بیان سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ،معافی مانگیں،عون چوہدری

وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے معرکہ حق سے متعلق بیان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

عون چوہدری نے نورین نیازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے منافی ہے،انہوں نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس لیے انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :نورین نیازی نے اپنے بھائی کی سیاست کے لیے ایسے بیانات دیے جو بھارتی میڈیا کی زینت بنے،عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر موجود عناصر ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ان کی سیاست کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادات کے لیے قومی معاملات کو متنازع بنانا کسی صورت درست نہیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کا قومی فخر ہے، بھارت اس شکست کو نسلوں تک یاد رکھے گا،انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی پر پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نورین نیازی کا بیان ملک دشمنی ہے،کارروائی کی جائے،بلال اظہر کیانی

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہماری پہچان پاکستان ہے، سیاست بعد میں اور ملک پہلے ہے،افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی، وقار اور قومی اتحاد ہر چیز پر مقدم ہے، ایسے حساس معاملات پر تمام افراد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

editor

Related Articles