سپین نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سپین نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سپین نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ایک ایسا منفرد عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے جو اس سے قبل کسی بھی چیمپئن ٹیم کے حصے میں نہیں آیا تھا۔

سپین پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر عالمی چیمپئن بننے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔

ورلڈ کپ کے دوران سپین نے مجموعی طور پر آٹھ میچ کھیلے، جن میں اس کے مضبوط دفاع اور شاندار گول کیپنگ نے مخالف ٹیموں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

پورے ایونٹ میں صرف ایک مرتبہ سپین کے خلاف گیند جال میں پہنچی، جبکہ کسی بھی میچ میں کوئی حریف ٹیم سپین کے خلاف برتری حاصل نہ کر سکی ،  اس شاندار دفاعی کارکردگی نے سپین کو ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم ثابت کیا۔

فائنل میں سپین نے روایتی حریف ارجنٹینا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی تاج اپنے سر سجایا۔

فیصلہ کن گول نے نہ صرف سپین کو تاریخی فتح دلائی بلکہ ٹیم کے ناقابلِ شکست سفر کو بھی یادگار بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایمباپے نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

ماہرین کے مطابق سپین کی کامیابی کا راز منظم دفاع، مؤثر مڈفیلڈ، بہترین حکمت عملی اور اجتماعی کھیل تھا ، ٹورنامنٹ کے دوران اسپینش کھلاڑیوں نے دفاع اور حملے کے درمیان بہترین توازن برقرار رکھا، جس کے باعث مضبوط حریف بھی ان کے خلاف خاطر خواہ مواقع پیدا نہ کر سکے۔

اس کامیابی کے ساتھ سپین نے نہ صرف دوسری بار ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی بلکہ دفاعی اعتبار سے بھی ایک نیا عالمی معیار قائم کر دیا، جسے مستقبل میں توڑنا کسی بھی ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

دوسری جانب  فائنل میچ میں ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کیا ، اسپین کے خلاف فائنل میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم 90 منٹ میں گول پر ایک شاٹ بھی نہ مار سکی۔

اسپین نے 90 منٹس میں ٹارگیٹ پر 9 شاٹس سمیت مجموعی طور پر 15 شاٹس گول کی جانب لگائی جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم کوئی شاٹ نہ مار سکی۔

ورلڈکپ فائنل کے 90 منٹ میں ایک شاٹ بھی گول پر نہ لگانے والی ارجنٹائن پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

editor

Related Articles