ایمباپے نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

ایمباپے  نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا جہاں  انہوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 22 گول کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

فیفا ورلڈکپ 2026 میں فرانس کے کھلاڑی ایمباپے کے گول کی تعداد 10 ہوگئی، جبکہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں ایم باپے کے گول کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 21 گول کرنے والے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فٹبال ورلڈکپ کے ایوارڈ، گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی ریس اب صرف دو کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ فائنل2026 ، فیفا نے ایونٹ کو نیا رنگ دینے کی تیاری کرلی

فرانس کے ایمباپے اس دوڑ میں فی الحال 10 گول کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ارجنٹینا کے کپتان میسی نے 8 گول کئے ہیں مگر فائنل ابھی باقی ہے اور اگر ایمباپے یہ  جیت گئے تو وہ ایک ہی سیزن میں گولڈن بوٹ کے تین ٹائٹل جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اسپین یا ارجنٹینا ! کون بنے گا فٹبال کا نیا بادشاہ ؟ فیصلہ اتوار کو ہوگا

دوسری جانب انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 6-4 سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ، انگلینڈ  کی جانب سے بوکایو ساکا نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ جوڈ بیلنگھم نے بھی گول کر کے ٹورنامنٹ میں اپنے مجموعی گولوں کی تعداد 7 تک پہنچا دی۔

editor

Related Articles