عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ شب کراچی میں گلوکار عاصم اظہر اور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی موجودگی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو سامعین کے درمیان بیٹھ کر کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتی، ویڈیوز بناتی اور حاضرین کے ساتھ محفل کا لطف اٹھاتی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سلمان خان بیمار ہیں؟ حالیہ تصاویر نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا

ہانیہ عامر کی کنسرٹ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے اور عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔ تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کی ایسی موجودگی سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

editor

Related Articles