فٹبال ورلڈ کپ فائنل کا ایک گول کتنے ارب روپے میں پڑا ؟ رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کا ایک گول کتنے ارب روپے میں پڑا ؟ رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی اسپین کی ٹیم پر انعامی ڈالروں کی بارش ہوگئی۔ فیفا نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح، رنر اپ اور دیگر نمایاں ٹیموں کے لیے ریکارڈ انعامی رقوم کا اعلان کر دیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میں مقررہ 90 منٹ تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں جبکہ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ برابر رہا تاہم اضافی وقت کے دوسرے اور فیصلہ کن ہاف کے آغاز میں اسپین کے فیرن ٹوریس نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی اور اسپین نے 16 سال بعد دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 14 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے) انعام میں دیے گئے۔اس میچ میں اسپین صرف ایک گول سے ارجنٹینا سے میچ جیت گیا اس طرح اسپین کو ایک گول 4 ارب 84 کروڑ میں پڑا ہے اگر یہ گول نہ ہوتا یا اسپین میچ ہار جاتا تو اسے رنر اپ والی رقم ملنا تھی

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل کب آئے گا؟ حکومت نے صارفین کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا

دوسری جانب رنر اپ رہنے والی ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 9 ارب 41 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی۔

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 8 ارب 27 کروڑ پاکستانی روپے) جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی فرانس کو 2 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 7 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپے) دیے گئے۔

فیفا کے اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 1 کھرب 86 ارب 67 کروڑ پاکستانی روپے) کی ریکارڈ انعامی رقم تقسیم کی گئی، جو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 میں تمام ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 44 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 1 کھرب 25 ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) تقسیم کیے گئے تھے۔

کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فیفا کی جانب سے انعامی رقوم میں نمایاں اضافے کا مقصد عالمی فٹبال کو مزید فروغ دینا، ٹیموں کی مالی معاونت بڑھانا اور ورلڈ کپ کو دنیا کے سب سے بڑے اور پرکشش کھیلوں کے مقابلے کے طور پر مزید مضبوط بنانا ہے۔ اسپین کی تاریخی فتح اور ریکارڈ انعامی رقم نے 2026 کے ورلڈ کپ کو کئی حوالوں سے یادگار بنا دیا۔

editor

Related Articles