عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب کا ویزوں سے متعلق اہم اعلان

عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب کا ویزوں سے متعلق اہم اعلان

بار بار عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے،  سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل عمرہ ویزے جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت زائرین ایک ہی ویزے پر متعدد مرتبہ سعودی عرب جا سکیں گے۔

تاہم اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند اہم شرائط اور ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوگا، جن سے آگاہ ہونا ہر عمرہ زائر کے لیے ضروری ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے اتوار 19 جولائی سے متعدد بار عمرہ ویزے جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جن کی مدتِ معیاد ایک مکمل سال ہوگی۔

ذرائع کے مطابق متعدد عمرہ ویزے کی مدت ایک سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس ویزے کے حامل افراد سعودی عرب میں مجموعی طور پر 90 دن تک قیام کر سکیں گے۔

یہ مدت ہر سفر کے دوران قیام کے حقیقی دنوں کے حساب سے کم ہوتی جائے گی۔نئے ویزے کے ذریعے زائرین سال کے دوران کئی مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کی تعداد میں پاکستان سب پر بازی لے گیا، 22 فیصد سے زائد اضافہ

اس کے لیے نسک (Nusuk) پلیٹ فارم پر عمرہ بکنگ، خدماتی پیکیج کی خریداری اور فضائی سفر کی بکنگ لازمی ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے متعدد عمرہ ویزوں کا اجرا عمرہ زائرین کی آمد کے طریقۂ کار کو آسان بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

تاہم دوسری مرتبہ یا اس کے بعد سعودی عرب آنے کے لیے خدماتی پیکیج خریدنا، نسک ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنا اور ویزے کے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

ان ضوابط کے تحت زائرین یکم ذوالقعدہ سے 13 ذوالحجہ کے دوران سعودی عرب میں قیام نہیں کر سکیں گے تاکہ عمرہ ویزے کی مقررہ مدت اور حج سیزن کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles