امریکی عوام کی اکثریت ایران سے جنگ کے خاتمے کی حامی،ٹرمپ نے سروے جاری کر دیا

امریکی عوام کی اکثریت ایران سے جنگ کے خاتمے کی حامی،ٹرمپ نے سروے جاری کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک سروے شیئر کیا ہے جس کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کی حمایت کرتی ہے۔

شیئر کیے گئے سروے کے مطابق 60 فیصد رجسٹرڈ امریکی ووٹرز نے ایران کے ساتھ امن معاہدے کی حمایت کی جبکہ 23 فیصد نے اس کی مخالفت کی، سروے میں 15 فیصد شرکاء نے اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دی۔

اسی طرح ممکنہ امریکی ووٹرز کے اعداد و شمار میں 62 فیصد نے ایران کے ساتھ امن معاہدے کی حمایت، 24 فیصد نے مخالفت اور 13 فیصد نے غیر جانبدار رہنے کا اظہار کیا،سروے میں شرکاء سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا وہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں یا اس کی مخالفت۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے اب بھی تیار ہیں، وائٹ ہاؤس

سروے کی تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کو کھولنے، ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں سے متعلق معاملات پر پیش رفت اور ایرانی جوہری پروگرام پر مزید مذاکرات کے لیے دو ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

سروے کی تفصیل میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ معاہدے کے تحت ایران اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا اور نہ ہی حاصل کرے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر متنازع امور پر بھی مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے اس سروے کو شیئر کرنے کے بعد ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles