ایران امریکہ عبوری معاہدے کی بحالی کے لیے نئی تجویز سامنے آ گئی

ایران امریکہ عبوری معاہدے کی بحالی کے لیے نئی تجویز سامنے آ گئی

ایران سے تعلق رکھنے والے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کاروں نے عبوری معاہدے کی بحالی کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد فریقین کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا اور سفارتی مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق زیر غور تجویز میں آبنائے ہرمز کو 10 دن سے دو ہفتوں تک کھلا رکھنے کا آپشن بھی شامل ہے تاکہ عالمی توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران سے معاہدہ ، امریکہ کا خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

حکام کے مطابق جنگ بندی کی تجویز پر مختلف سفارتی ذرائع کے ذریعے مشاورت جاری ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی حتمی معاہدے یا متعلقہ فریقین کی باضابطہ منظوری کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ معاہدہ فائنل ہوچکا ،امریکی میڈیا کا دعوی

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس تجویز پر پیش رفت ہوتی ہے تو اس سے خطے میں کشیدگی میں کمی، عالمی تیل کی منڈی میں استحکام اور سفارتی کوششوں کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles