جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کر لی؟ وائرل خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کر لی؟ وائرل خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں، تاہم اب تک اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان خبروں کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جینیفر ونگٹ نے 16 جولائی کو برطانیہ میں ایک انتہائی نجی تقریب کے دوران سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخصیت سے شادی کی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے صحت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون کو سفید عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ جینیفر ونگٹ ہیں۔ تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ جینیفر ونگٹ نے 2012 میں اپنے مقبول ڈرامے ’’دل مل گئے‘‘کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی، لیکن دونوں کی ازدواجی زندگی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور 2014 میں ان کی علیحدگی ہو گئی۔

جینیفر ونگٹ کی  دوسری شادی کی خبروں پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، تاہم سرکاری تصدیق سامنے آنے تک ان اطلاعات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔

editor

Related Articles