جاز،زونگ،یوفون اور ٹیلی نار کے صارفین کیلئے اہم خبر

جاز،زونگ،یوفون اور ٹیلی نار کے صارفین کیلئے اہم خبر

پاکستان کے معروف موبائل نیٹ ورک آپریٹرز جاز، زونگ، یوفون اور ٹیلی نار نے متعدد کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ بعض بنڈلز گزشتہ ایک سال کے دوران 33 فیصد تک مہنگے ہو چکے ہیں۔

پی ٹی اے کی نئی ٹیرف شیٹس

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چاروں آپریٹرز کے ٹاپ 15 ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا بنڈلز کی تازہ ترین ٹیرف شیٹس اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں، جن میں قیمتوں کے نئے رجحانات اور سالانہ اضافے کی تفصیلات شامل ہیں۔

کن پیکجز پر کتنا اضافہ؟

پی ٹی اے کے مطابق ماہانہ ہائبرڈ پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے، 15 روزہ پیکجز میں 300 روپے، ہفتہ وار بنڈلز میں 130 روپے، تین روزہ پیکجز میں 21 روپے، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے جبکہ ایک روزہ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صارفین کیلئے نئی سہولت

ریگولیٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے اپنی ویب سائٹ کے صارفین کی آگاہی سیکشن کو مزید بہتر بنایا ہے، جہاں مختلف کمپنیوں کے پیکجز، قیمتوں، مراعات اور سالانہ اضافے کا آسانی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

شفافیت پر زور

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو درست معلومات فراہم کرنا باخبر فیصلے کرنے میں مدد دینا اور ٹیلی کام سیکٹر میں شفافیت کو فروغ دینا ہےاتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین ٹیرف اور پیکج معلومات کے لیے پی ٹی اے اور متعلقہ موبائل آپریٹرز کی ویب سائٹس باقاعدگی سے ملاحظہ کریں۔

editor

Related Articles