فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی،شہباز شریف

فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سلامتی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابلِ فخر ہے۔

اسلام آباد میں انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹم ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روبوٹکس اور ڈرون ٹیکنالوجی نہ صرف معیشت کو مضبوط بنا رہی ہے بلکہ عوام کی زندگی کو بھی آسان بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی مشینیں صرف کام ہی نہیں کرتیں بلکہ محسوس بھی کرتی ہیں اور فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی ایک نئی شکل میں دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کا پہلا اے آئی پر مبنی سرکاری نظام لانچ کر دیا

وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے آٹونومس سسٹمز، سائبر سیکیورٹی اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنایا ہے، جبکہ ملک میں ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد تیاری مقامی سطح پر ہو رہی ہے جو پاکستان کی دفاعی خودکفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹکس، ڈرونز اور آٹونومس سسٹمز میں جدت معیشت کو مضبوط، سلامتی کو مؤثر اور عوام کی زندگی کو مزید آسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکا ہے، ڈرونز کی مقامی تیاری بڑھ رہی ہے اور دفاع مزید مضبوطبنایاجارہاہے۔

editor

Related Articles