انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مختلف مقدمات میں بڑا ریلیف مل گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر مقدمات میں دائر 230 سے زائد عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنماؤں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 26 نومبر ،سنگجانی جلسہ ،سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ودیگر مقدمات کی سماعت کی ، رہنما تحریک انصاف جنید اکبر ،رؤف حسن، عبدالقیوم نیازی اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی آئینی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے اپنی ضمانت کے لیے اپیل دائر کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا 28 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔