خلع کے بعد ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا پہلا انٹرویو، شوہر پر سنگین الزامات

خلع کے بعد ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا پہلا انٹرویو، شوہر پر سنگین الزامات

اینکر اور ڈیجیٹل کریئیٹر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق پہلی بار تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے خلع، گھریلو تشدد اور ازدواجی تنازعات پر اہم دعوے کیے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی، جس کے بعد انہیں طلاق کا نوٹس بھی موصول ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں شوہر کے گھر سے نکال دیا گیا اور ان کا سامان بھی واپس بھجوا دیا گیا۔ ان کے مطابق وہ اس معاملے پر مناسب وقت آنے پر مزید بات کریں گی، تاہم فی الحال انہیں صرف دعاؤں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج میں شرکت مہنگی پڑ گئی، اداکارہ عائشہ خان گرفتار

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مشکلات لوگوں کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہتیں اور اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر حارث کھوکھر انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ان کے بقول شادی کے تیسرے ہی روز ایک خاتون سے متعلق معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے کے سامنے انہیں نازیبا القابات دیے گئے اور ماضی میں ساتھیوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز کی بنیاد پر ان کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان بھی طلبا کے حق میں ، مودی حکومت کیخلاف بول پڑے

خواتین کے حقوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ مظلوم خواتین کے حق میں آواز اٹھاتی رہی ہیں، تاہم اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ معاشرے میں بہت سی خواتین کو یکساں مسائل کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق مردوں کی مناسب تربیت نہ ہونے کے باعث ازدواجی تنازعات اور خلع کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے نومبر 2025 میں اپنے دوست اور ساتھی حارث کھوکھر سے شادی کی تھی۔

editor

Related Articles