مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور زودار جھٹکا لگ گیا، نیپرانے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹفکیشن کے مطابق جون کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 1روپے 90پیسے مہنگی کر دی گئی۔ جبکہ جولائی اور اگست کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024میں کی جائیں گی۔ اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
دوسری جانب او جی ڈی سی ایل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل اورگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے اپنے اعلامیے میں بتا یا ہے کہ وہ کوہاٹ میں چندا کنواں نمبر 7 سے تیل وگیس کی پیداوار شروع کر رہے ہیں، جس سے روزانہ 305 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے ۔ ترجمان کمپنی کابتا نا ہے کہ نئے کنوئیں سے 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہورہی ہے جس سے سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کردیا گیا ہے۔