پیپلز پارٹی کو الزامات کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے،وزیر اطلاعات پنجاب

پیپلز پارٹی کو الزامات کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے،وزیر اطلاعات پنجاب

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شکست خوردہ سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار اور فساد کی سیاست کر رہی ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری روایات کے مطابق نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا، جبکہ بعض سیاسی جماعتیں گزشتہ 18 برس کی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے میں ناکام رہی ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں شکست کا سامنا کرنے والے عناصر اب سیاسی ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی پر تنقید

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا پڑا، جبکہ نتائج سے پہلے ہی پریس کانفرنسوں کے ذریعے اعتراضات شروع کر دیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کرائی اور صرف میڈیا کے ذریعے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ بعض پولنگ ایجنٹس کم عمر اور غیر تربیت یافتہ تھے، جس کے باعث انہیں پولنگ اسٹیشنز سے ہٹایا گیا۔

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل

عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو سندھ بنانے کے بجائے آزاد کشمیر بنانے کی بات دراصل سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عزم ہے کہ آزاد کشمیر کو پنجاب کی طرز پر ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔

سیاسی مخالفین کو جواب دینے کا اعلان

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر قیادت کی توہین کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا،انہوں نے محسن نقوی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لوگ نظام کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں، وہ خود اسی نظام کے ذریعے آگے بڑھے ہیں،عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کے بعد مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، جبکہ پنجاب میں مریم نواز ایک مضبوط وزیراعلیٰ ہیں۔

editor

Related Articles