راولپنڈی میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

راولپنڈی میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

ضلعی انتظامیہ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 4 اگست بروز منگل راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل حدودِ تحصیل راولپنڈی میں واقع تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں پر بھی ہوگا، تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام علاقوں میں واقع تعلیمی ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے اور معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول کب کھلیں گے؟ تین صوبوں کا شیڈول آ گیا ، پنجاب میں تاحال ابہام برقرار

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چہلم کے جلوس کے روٹ اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں جلوس کے دوران بند رکھی جائیں گی تاکہ عزاداروں کی آمدورفت اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی تعطیل اور دیگر انتظامات کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles