آزاد جموں و کشمیر میں گرمائی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید چار روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں گرمائی زون کے تحت آنے والے تعلیمی ادارے مزید چار روز تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا نیا شیڈول 10 اگست 2026 بروز پیر سے 13 اگست 2026 بروز جمعرات تک مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تمام نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔
حکومت کے اس فیصلے کے بعد طلبہ و طالبات، والدین اور اساتذہ میں تعطیلات کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آزاد کشمیر کے تمام متعلقہ گرمائی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا اور نجی تعلیمی ادارے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔
13 اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے
نئے شیڈول کے تحت تعلیمی ادارے 13 اگست تک بند رہیں گے۔ تدریسی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز سے متعلق مزید ہدایات محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق آئندہ سرکاری ہدایات اور نوٹیفکیشنز پر نظر رکھیں تاکہ انہیں بروقت معلومات حاصل ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں :طلبا کے لیے خوشخبری، اسکولوں میں گرمائی تعطیلات میں اضافے کی سفارش
14 اگست کی سرکاری تعطیل بھی ہوگی
دوسری جانب 14 اگست بروز جمعہ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بھی ہوں گی۔
اس طرح موجودہ شیڈول کے تحت تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا سلسلہ 17 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم 13 اگست کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز سے متعلق محکمہ تعلیم کی حتمی ہدایات کا انتظار رہے گا۔
انتخابات اور سیکیورٹی صورتحال بھی اہم وجہ
واضح رہے کہ 10 اگست کو پونچھ ڈویژن کے اضلاع باغ اور حویلی میں انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے باعث بھی صورتحال حساس بتائی جا رہی ہے۔
ایسے حالات میں تعلیمی اداروں کی معمول کی سرگرمیوں کے حوالے سے خدشات پائے جا رہے تھے، تاہم حکومت کی جانب سے فی الحال مزید چار روز کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :شہریوں کے لیے خوشخبری، مسلسل 3 دن کی چھٹیاں
حکومتی فیصلے کے مطابق 13 اگست تک ادارے بند رہیں گے، جبکہ اس کے بعد تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے یا تعطیلات میں مزید توسیع ہوگی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ محکمہ تعلیم کی آئندہ ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔
والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار کرنے کے بجائے محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن اور ہدایات کو ہی حتمی سمجھیں۔

