فائرنگ کے واقعے میں ہلاک محمد حسین سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں،پی ٹی آئی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک محمد حسین سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں،پی ٹی آئی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے محمد حسین سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں، دستیاب ریکارڈ کے مطابق محمد حسین پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں فعال طور پر شریک رہا اور جماعت سے وابستہ متعدد اہم شخصیات کے ساتھ اس کے رابطے تھے۔

دستیاب معلومات کے مطابق محمد حسین نے پی ٹی آئی کے متعدد جلسوں، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں فعال طور پر شرکت کی، اس کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق سوشل میڈیا پروفائلز اور دیگر مواد بھی ریکارڈ کا حصہ بتایا گیا ہے۔

سہیل آفریدی سے بھی رابطہ

ریکارڈ کے مطابق محمد حسین کا خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ رہا، دستیاب کال ریکارڈ میں دونوں کے درمیان 31 جنوری 2024 کو ایک رابطے کا ذکر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے رابطے

دستیاب تفصیلات کے مطابق محمد حسین کے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور عہدیداروں سے بھی متعدد ٹیلی فونک رابطے رہے، ریکارڈ میں پی ٹی آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی کے ساتھ متعدد کالز کا ذکر ہے، جن میں آخری رابطہ مئی 2025 میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ میں ملوث ہلاک  محمد حسین کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے

اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایک رکن سے بھی متعدد مرتبہ رابطے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے، جبکہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا سے وابستہ ایک اہم عہدیدار کے ساتھ بھی متعدد ٹیلی فونک رابطوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

احتجاجی سرگرمیوں میں شرکت

ذرائع کے مطابق محمد حسین مختلف احتجاجی سرگرمیوں اور دھرنوں کے دوران بھی موجود رہا، اس حوالے سے اس کے کردار اور سرگرمیوں کا مزید جائزہ لیا جارہا ہے۔

رابطوں کی تحقیقات جاری

ذرائع کے مطابق محمد حسین کے سیاسی روابط، احتجاجی سرگرمیوں، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مال روڈ فائرنگ کے واقعے میں کردار کو تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے دستیاب ریکارڈ اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ محمد حسین سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles