ذرائع کے مطابق شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد حسین پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا اور جماعت کی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنوں کے دوران بھی محمد حسین اشتعال انگیزی، پتھراؤ اور فائرنگ میں ملوث رہا، ذرائع کے مطابق احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کو اسلحے کے ذریعے بھی نشانہ بناتا رہا۔
ذرائع کے مطابق محمد حسین کے سیاسی جماعت کی قیادت سے رابطوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے دوران کردار سے متعلق مزید شواہد اور معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مال روڈ راولپنڈی فائرنگ کے واقعے اور ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جن کے نتیجے میں مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔