پولیس میں بھرتیوں کا اعلان، اپلائی کیسے کریں؟

پولیس میں بھرتیوں کا اعلان، اپلائی کیسے کریں؟

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز کی آسامیاں شامل ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے مرد اور خواتین دونوں امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس کے اعلان کے مطابق مجموعی طور پر 1624 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ان میں 60 سب انسپکٹرز، 24 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 1540 کانسٹیبلز کی آسامیاں شامل ہیں۔

بھرتی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو انٹرویو کے وقت اصل سرٹیفکیٹس اور دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔ امیدواروں کے لیے نادرا کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو نیلے بیک گراؤنڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر بھی ساتھ لانا ہوں گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اگر کوئی امیدوار اقلیتی یعنی غیر مسلم کوٹے کے تحت درخواست دے رہا ہے تو اسے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیق شدہ حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دیر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 15 خوارج ہلاک

یہ بھی پڑھیں: دیر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 15 خوارج ہلاک

بھرتی کے لیے خواہش مند افراد آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کو درخواست دینے کے لیے NPFTAS کی ویب سائٹ استعمال کرنا ہوگی، جہاں سے وہ اپنی درخواست جمع کرا سکیں گے۔ درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ https://npftas.pk/ پر دستیاب ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے اعلان کردہ ان بھرتیوں میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز کی مجموعی طور پر 1624 آسامیاں شامل ہیں، جبکہ مرد اور خواتین دونوں امیدوار ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

Related Articles