نائجیریا میں دل دہلا دینے والا کشتی حادثہ، کئی خاندان اجڑ گئے

نائجیریا میں دل دہلا دینے والا کشتی حادثہ، کئی خاندان اجڑ گئے

نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کے سابق مخالف کو بڑا عہدہ مل گیا، بنگلہ دیش کے صدر منتخب

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اب تک 50 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 16 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک عینی شاہد کے مطابق کشتی میں سوار بچوں سمیت دیگر افراد ممکنہ طور پر زرعی مزدوروں اور کھیت مالکان کے ہمراہ چاول کی فصل کی کٹائی کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں پانی سے نکال کر تدفین سے قبل مقامی مسجد کے سامنے رکھی گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے کا مقام انتہائی دور افتادہ علاقے میں واقع ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات اور لاپتہ افراد سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

editor

Related Articles