برازیل کے لیجنڈری فٹبالر رونالڈینہو نے 46 سال کی عمر میں ایک بار پھر پروفیشنل فٹبال میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کی تفصیلات کے مطابق بارسلونا اور اے سی میلان کے سابق اسٹار نے اٹلی کے سری سی کلب ریوینا ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر باقاعدہ پروفیشنل فٹبال کھیلتے نظر آئیں گے۔
رونالڈینہو نے آخری مرتبہ 2015 میں برازیل کے کلب فلومینینسی کی جانب سے کسی مسابقتی پروفیشنل میچ میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے باقاعدہ پروفیشنل فٹبال سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔اب تقریباً 11 سال بعد برازیلین اسٹار دوبارہ ایک پروفیشنل مقابلے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
رونالڈینہو فٹبال کی دنیا کے کامیاب ترین اور مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ بارسلونا، اے سی میلان اور برازیل کی قومی ٹیم سمیت کئی بڑے پلیٹ فارمز پر اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
ان کی واپسی نے فٹبال شائقین میں خاصی دلچسپی پیدا کردی ہے، کیونکہ 46 سال کی عمر میں ایک بار پھر پروفیشنل سطح پر کھیلنے کا فیصلہ اپنے آپ میں غیر معمولی ہے۔