سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 6 سو روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 6 سو روپے کی کمی

عید الاضحی سے پہلے سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار6سو روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 6 سو روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 4 سو روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

واضح رہے کہ جمعہ کے دن ملک بھر میں سونے کی قیمتیں 2 لاکھ 43 ہزار روپے کی سطح پر برقرار تھیں۔

دوسری جانب رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *