سرحد یونیورسٹی سے متعلق حالیہ تنازع کے تناظر میں ڈاکٹر جدون کے فیس بک پروفائل پراپنی ویڈیوز کے ساتھ افغانستان کا جھنڈا لگانے کے شواہد سامنے آگئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ افغان قوم پرستی کے نظریات کا حامل شخص ہے۔
ڈاکٹر جدون کے فیس بک پروفائل پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی پروفائل پر افغانستان کا جھنڈا موجود ہے۔یہ ویڈیو ابھی ڈاکٹر جدون کے فیس بک پروفائل پر موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جدون کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ پاکستان میں رہتے ہیں، اس لیے ان کی پروفائل پر افغانستان کا جھنڈا موجود ہونا ان کی قوم پرستانہ وابستگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوتھیوں نےسرحد یونیورسٹی واقعہ کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیا، شہریوں کی آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو
ڈاکٹر جدون کے مبینہ قوم پرستانہ خیالات سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر استاد کی سوشل میڈیا سرگرمیاں کسی دوسرے ملک سے وابستگی ظاہر کرتی ہوں تو ایسے استاد کے زیرِ تعلیم طلبہ پاکستان کی حمایت کیسے کریں گے۔
🚨🚨لیفٹننٹ کرنل اسفند یار بیگم ہراسگی کیس۔
تنخواہ پاکستان سے، تعریفیں افغانستان کی، ڈاکٹر جدون کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی pic.twitter.com/xkw0tLXmg5— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 25, 2026

