آئیسکو نے 26 اگست کو بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

آئیسکو نے 26 اگست کو بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 26 اگست بروز بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث کی جائے گی،اسلام آباد سرکل میں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک آئی ٹی پارک، سکیم ٹو، کند راجگان، کنگ حماد اور چٹھہ بختاور کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز بند رہیں گے،گھڑیال فیڈر پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک جیل پارک ون، کار چوک، محبوب شہید، پارک ویو اور پنڈی بورڈ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی بندش کا اعلان، کون سے علاقے متاثر ہوں گے ؟

راولپنڈی سٹی سرکل میں قدیر روڈ اور افوش فیڈرز پر صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی،اٹک سرکل میں فوارہ چوک فیڈر پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی،جہلم سرکل میں کاریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی اور کھائی کلیاں فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان سے متعلق علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

اسی طرح صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی،آئیسکو ترجمان کے مطابق اگر مینٹیننس یا ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگئے تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے قبل بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

editor

Related Articles