بجلی بندش کا اعلان، کون سے علاقے متاثر ہوں گے ؟

بجلی بندش کا اعلان، کون سے علاقے متاثر ہوں گے ؟

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث پیر 17 اگست 2026 کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق مذکورہ کام کے دوران مختلف فیڈرز سے منسلک علاقوں میں مقررہ اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسلام آباد میں بجلی بندش

آئیسکو کے مطابق اسلام آباد سرکل میں پیر سوہاوہ فیڈر پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش ، شیڈول جاری

راولپنڈی کے متاثرہ فیڈرز

راولپنڈی کینٹ سرکل میں اولڈ روات، سی ڈبلیو او، سپارکو اور اے ڈبلیو ایچ ایس فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اٹک میں چار گھنٹے بجلی بند

اٹک سرکل میں اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، جی بی ایچ پی کالونی 1، کالونی 2 اور پاور چینل فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

چکوال کے علاقوں میں بندش

چکوال سرکل میں شاہ پور سیداں، خانپور اور جھنڈ خانزادہ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

جی ایس او سرکل کا تفصیلی شیڈول

جی ایس او سرکل کے تحت 132 کے وی سی بی تلہ گنگ پر صبح 6:30 بجے سے رات 10:30 بجے تک بجلی کی بندش ہوگی،اسی طرح 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان سے متعلقہ علاقوں میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

جبکہ 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

مقررہ وقت سے پہلے بحالی ممکن

آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی عارضی بندش کے باعث صارفین سے معذرت کی ہے،ترجمان کے مطابق اگر متعلقہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول میں دیے گئے وقت سے قبل بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

آئیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی بندش کے دوران تعاون کریں اور ضروری برقی کام پہلے سے مکمل کرلیں تاکہ انہیں غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles