بنوں پولیس امن کمیٹی کے سربراہ حضرت اللہ پر بڑا الزام، اپنے ہی پولیس اہلکار نے انہیں فوج اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا
Home - ٹیکنالوجی - Uncategorized - بنوں پولیس امن کمیٹی کے سربراہ حضرت اللہ پر بڑا الزام، اپنے ہی پولیس اہلکار نے انہیں فوج اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا
خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار عبدالغفار خان نے بنوں پولیس امن کمیٹی کے سربراہ حضرت اللہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک سپاہی ہونے کے باوجود ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
عبدالغفار خان نے اپنے ایک بیان میں سوال اٹھایا کہ امن کمیٹی کے سربراہ حضرت اللہ ایک سپاہی ہوتے ہوئے ڈی پی او اور ڈی آئی جی کی ٹرانسفر کیسے کرا سکتے ہیں۔ پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا کہ حضرت اللہ کو طاقتور اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔
عبدالغفار خان کا کہنا تھا کہ حضرت اللہ ایک سپاہی ہیں اس کے باوجود وہ پورے ضلع کی پولیس کو اپنے زیر اثر رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پولیس اہلکار نے سوال اٹھایا کہ اگر حضرت اللہ کو کسی طاقتور پشت پناہی حاصل نہ ہو تو ایک سپاہی کے لیے ڈی پی او اور ڈی آئی جی جیسے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کے تبادلوں میں اثرانداز ہونا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔
ان کے مطابق حضرت اللہ کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پولیس کے معاملات میں ان کا اثر و رسوخ غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے۔
عبدالغفار خان نے حضرت اللہ پر الزام عائد کیا کہ انہیں پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے حضرت اللہ ایک سپاہی ہونے کے باوجود ضلع بھر کی پولیس کو اکٹھا کرنے اور پولیس معاملات پر اثرانداز ہونے کی پوزیشن میں ہیں۔