پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں بغیر لائسنس انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے زونل آفس لاہور اور ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے فیروزپور روڈ کے علاقے کاہنہ نو میں واقع فرنٹ اینڈ انٹرنیٹ (ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ) کے دفتر پر کارروائی کی۔ حکام کے مطابق مذکورہ ادارہ پی ٹی اے سے قانونی لائسنس حاصل کیے بغیر انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فونز پر ’پی ٹی اے‘ ٹیکس کی قسطیں، 2 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکا، وجہ کیا؟

کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ ادارے کے دفتر سے انٹرنیٹ سروس سے متعلق مختلف آلات اور دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ حکام نے کارروائی کے دوران 2 سسکو سوئچز، 5 جی پی او این او ایل ٹی ڈیوائسز، 19 پیچ کیبلز، 3 کیش میمو بکس اور ایک لیپ ٹاپ تحویل میں لیا۔

پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے مطابق کارروائی لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں بدوکی کے مقام پر مسجد بلال کے قریب مصطفیٰ اسکول اسٹریٹ میں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles