بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات  کی پیشگوئی آگئی

گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے نوید سنادی،  27 اگست سے اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مون سون کا نیا سلسلہ آنے کوتیار پے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارش کے دوران تیز ہواوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے اسلام آباد میں آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ،26 اگست کو اسلام آباد میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی ، لاہور میں گرمی اور حبس برقرار

ادھر کراچی میں بھی موسم نے شہریوں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا ، شہر میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے، جبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،  ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث موسم گرم اور مرطوب محسوس ہوگا،  موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا چھٹا اسپیل تیار! کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

مجموعی طور پر اسلام آباد اور بالائی علاقوں کے شہریوں کو 27 اگست سے بارش کی صورت میں گرمی سے عارضی ریلیف مل سکتا ہے تاہم بارش کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث شہریوں کو احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

دوسری طرف کراچی میں فی الحال گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے، شہریوں کے لیے آئندہ چند روز موسم کے حوالے سے خاصے اہم ہیں، کیونکہ ایک طرف درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تو دوسری جانب اسلام آباد میں مون سون کی نئی سرگرمیاں موسم کا رخ تبدیل کرسکتی ہیں۔

editor

Related Articles