چین کا اسلام آباد کیلئے بڑا تحفہ، 3 ارب روپے کی 21 فائر ریسکیو گاڑیاں

چین کا اسلام آباد کیلئے بڑا تحفہ، 3 ارب روپے کی 21 فائر ریسکیو گاڑیاں

چین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے 21 جدید فائر اور ریسکیو گاڑیاں فراہم کردی ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 3 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

یہ امداد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل پمز اسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 نومولود جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اسلام آباد میں فائر سیفٹی اور ہنگامی امدادی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ایک بار پھر نمایاں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:جیمز ویب کے بعد ناسا کا بڑا مشن، رومن ٹیلی اسکوپ خلا میں جانے کو تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں میں جدید فائر فائٹنگ اور ریسکیو آلات نصب ہیں، جو آگ لگنے کی صورت میں فوری کارروائی اور شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں مدد دیں گے۔

نئے بیڑے میں اسنارکل فائر ٹینڈر بھی شامل ہے، جو تقریباً 88 میٹر کی بلندی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس گاڑی کی مدد سے بلند و بالا عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹرز بالائی منزلوں تک رسائی حاصل کرکے ریسکیو آپریشن کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹار لنک نے سستی ترین کمیونٹی انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی

جدید گاڑیوں کی شمولیت سے اسلام آباد کے پرانے فائر ٹرکوں پر انحصار کم ہوگا جبکہ دارالحکومت میں آگ لگنے، حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے فراہم کیا گیا نیا فائر اور ریسکیو بیڑا ستمبر میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ نئی گاڑیوں کی شمولیت کو اسلام آباد کے ہنگامی ردعمل کے نظام میں اہم بہتری قرار دیا جارہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب شہری آبادی اور بلند و بالا عمارتوں میں آگ سے نمٹنے کیلئے جدید آلات کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

editor

Related Articles