نعت خوانی سے فیشن ریمپ تک، آیت عارف کی واک پر صارفین ناراض

نعت خوانی سے فیشن ریمپ تک، آیت عارف کی واک پر صارفین ناراض

کم عمری میں نعت خوانی سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی چائلڈ اسٹار آیت عارف نے اب فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، تاہم ان کی حالیہ ریمپ واک سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔

آیت عارف نے حال ہی میں جاری کشیز برائیڈل شو میں بطور ماڈل ریمپ واک کی، جہاں انہوں نے کشیز کا تیار کردہ مختلف رنگوں پر مشتمل لہنگا زیب تن کیا۔ فیشن شو کے دوران آیت عارف نے پروفیشنل ماڈل کے انداز میں ریمپ پر واک کی اور اعتماد کے ساتھ پوز بھی دیے۔ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن نے شوہروں کو بیوی سے بچنے کا دلچسپ مشورہ دے دیا

کچھ صارفین نے کم عمر بچی کو اس انداز میں فیشن شو کا حصہ بنانے پر سوالات اٹھائے اور والدین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری ہے، بچے کو بچہ ہی رہنے دینا چاہیے۔ ایک اور صارف نے آیت عارف کے انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔

ایک صارف نے ماضی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جو بچی نعتیں پڑھ کر مشہور ہوئی تھی، اب اس کا یہ انداز کیوں نظر آرہا ہے؟آیت عارف نے کم عمری میں نعت خوانی کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، بعد ازاں وہ یوٹیوب پر بھی سرگرم ہوئیں اور اب فیشن انڈسٹری میں بھی اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اشتیاق احمد کا مشہور کردار انسپکٹر جمشید اب سنیما میں,پہلا ٹریلر جاری

ان کی ریمپ واک پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا مختلف ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کے اعتماد کو سراہ رہے ہیں، وہیں کئی صارفین کم عمری میں فیشن انڈسٹری میں اس انداز کی پیشکش پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔

editor

Related Articles