ماشکیل میں سور مچاروں کے خلاف زبردست آپریشن شروع، بی ایل اے کے 8 کتے جہنم واصل

ماشکیل میں سور مچاروں کے خلاف زبردست آپریشن شروع، بی ایل اے کے 8 کتے جہنم واصل

 بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے منسلک دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی  کوشش ناکام بناتے ہوئے کارروائی کی ہے، جس کے دوران 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ماشکیل کے علاقے نرینو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیاکارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے دہشت گرد  کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں ، 11 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے،حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد علاقے میں دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن جاری ہے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ مقامات کی تلاشی شروع کردی ہے ،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق امن و امان خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے  آپریشن جاری ہے جبکہ سومچاروں کی دم دبا کربھاگتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

 

editor

Related Articles