سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں ، 11 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں ، 11 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان، بنوں اور خضدار میں کی گئیں ، سیکیورٹی فورسزکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے11دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ۔

بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

سیکیورٹی فورسزنے بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کیے جبکہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد،کرلیا ، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا۔

جنوبی وزیرستان کےعلاقے لدھا میں کارروائی 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہوئے، سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا اور گھیرے میں لیکرموثر کارروائی کی ۔

بلوچستان کے ضلع خضدار ساسول میں آپریشن 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار ساسول میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ، سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کوارڈ کاپٹر کی مدد سے مؤثرانداز میں نشانہ بنایا ، ان کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 19 دہشتگرد جنہم واصل

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسورکے مکمل خاتمہ تک سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

editor

Related Articles