پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خبریں ایک بار پھر زیرِ گردش ہیں،سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی آسٹریا میں ہوئی ہے، تاہم ان اطلاعات کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض اطلاعات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آسٹریا کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ان دعوؤں میں خاتون کا نام گلوریا وان ہیبسبرگ بتایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق آسٹریا کے سابق شاہی خاندان سے ہے،شادی کی قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر آسٹریا پہنچے۔
سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے صدر مملکت کے دورے کو بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
گردش کرنے والی اطلاعات میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کی شادی طے ہوتی ہے تو تقریب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہونے کا امکان ہے،تاہم شادی کی تاریخ، مقام یا دیگر تفصیلات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری یا پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
Breaking News:
Bilalwal Bhutto Zardari, former foreign minister of Pakistan, is reportedly set to marry former Austrian Princess.
— Bhutto is reportedly set to tie knots with grand-grand-daughter of Karl I, the last reigning Austrian Emperor.
— According to reports, the…
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) August 29, 2026
یہ بھی پڑھیں :’’میری شادی میری مرضی‘‘بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب آگیا
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو بھی تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تقریباً دو ماہ پرانی ہے، ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری کو آسٹریا میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بھی شادی سے متعلق موجودہ قیاس آرائیوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے
اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں،مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق زیرِ گردش اطلاعات درست نہیں ہیں۔
🇵🇰🇦🇹 President Asif Ali Zardari has arrived in Austria for a private 7-day visit.
Viral reports claim PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari is marrying former Austrian Archduchess Gloria von Habsburg, the great-granddaughter of Austria’s last Emperor Charles I pic.twitter.com/df4kzxI04V
— Awais 🐺 (@awais4226) August 29, 2026
یوں ایک جانب سوشل میڈیا اور بعض ذرائع کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی سے متعلق مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ان دعوؤں کی کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں اور میئر کراچی نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کے آسٹریا کے دورے اور بلاول بھٹو زرداری سے متعلق پرانی ویڈیو کے باعث قیاس آرائیوں میں ضرور اضافہ ہوا ہے، تاہم بلاول بھٹو زرداری کی شادی یا منگنی کے بارے میں حتمی بات باضابطہ اعلان کے بعد ہی سامنے آئے گی۔.
Reports circulating that PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari may be getting married in Vienna, Austria.
Sources say President Asif Ali Zardari is also in Austria on a private visit. A video of Bilawal walking Austrian streets from about two months ago has also surfaced.
PPP… pic.twitter.com/PrG0Xaa0VW— Bilal Nadeem 🇵🇰محمد بلال ندیم (@MBilalkhan525) August 29, 2026


