پی ٹی آئی کے بیرون ملک حامی غم،خوف وہراس اور بے چینی کا ماحول چاہتے ہیں،خواجہ آصف

پی ٹی آئی کے بیرون ملک حامی غم،خوف وہراس اور بے چینی کا ماحول چاہتے ہیں،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن نے پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی بہن دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ ان سے ملاقات کرچکی ہیں اور اس دوران ان کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا،وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی بہن اور ان کے ذاتی ڈاکٹر کی جانب سے صحت کے حوالے سے اطمینان بخش بیان سامنے آنے کے باوجود بیرون ملک موجود ان کے حامیوں نے اسے پسند نہیں کیا۔

عمران خان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والے اطمینان بخش بیانات نے ان حلقوں کی توقعات کو متاثر کیا ہے جو بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نےکہا کہ بعض عناصر ایسے ماحول کے خواہاں ہیں جس میں غم، بے چینی اور خوف و ہراس پیدا ہو، بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوں اور ایسا بحران پیدا کیا جائے جو حکومت کی تبدیلی اور عمران خان کی واپسی کا باعث بن سکے،وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حَلفاً کہتا ہوں کہ عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے، تاہم صورتحال کو اپنے حق میں بنانے کی کوششیں اب بھی غیر ملکی میڈیا کے ذریعے جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ بعض غیر ملکی میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلسل یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع نے عمران خان کی صحت تیزی سے خراب ہونے سے متعلق ان اطلاعات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا دعویٰ ہے جس کی بعض حلقوں کو شدید ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں ان کی بہن اور ذاتی ڈاکٹر کے اطمینان بخش بیانات کے بعد بھی مختلف ذرائع سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جنہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles